ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ایران میں ایک منٹ کے دوران طلاق کے 9 واقعات کا اندراج

ایران میں ایک منٹ کے دوران طلاق کے 9 واقعات کا اندراج

Fri, 14 Apr 2017 21:55:35    S.O. News Service

انقرہ،14اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایرانی پارلیمنٹ کی سماجی بہبود کمیٹی کے چیئرمین نے انکشاف کیا ہے ملک میں طلاق کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق پارلیمنٹ میں ایک بحث میں حصہ لیتے ہوئے سماجی بہبود کمیٹی کے چیئرمین سلمان خدادادی نے کہا کہ 8 کروڑ آبادی والے ملک میں ایک منٹ میں نو طلاقیں واقع ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلاق کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ تہران میں طلاق کی شرح بڑھ کر 50 فی صد تک جا پہنچی ہے۔سلمان خدادادی کا کہنا تھا کہ کم عمر لڑکیوں کی شادی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جب کہ بڑی عمر کے مردوں کے شادی کے رحجان میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ایرانی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ بے روزگاری اور دیگر مسائل نوجوانوں کو شادی کے بندھن سے دور رہنے یا جلد طلاق کا سبب بن رہے ہیں۔
 


Share: